امریکی کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کی حفاظت کے لیے اضافی انتظامات

پیر اپریل 15:33

امریکی کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کی حفاظت کے لیے اضافی انتظامات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ایوان کی رکن الہان عمر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ڈیموکریٹ رکن ہیں اور وہ کئی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر یہ الزام بھی لگا چکی ہیں کہ ٹرمپ ان کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔ ٹرمپ نے ابھی کچھ عرصہ قبل ایک ایسی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں الہان کی ایک تقریر کے دوران لی گئی چند تصاویر استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو اس افریقی نژاد مسلمان خاتون اور رکن کانگریس کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :