ایف ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے 19 کروڑ روپے جاری کردے

پیر 15 اپریل 2019 15:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی ایم ای)نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے 19 کروڑ روپے کی 56ویں قسط جاری کردی جو کہ ایک دو روز میں متاثرین کو مسیج کے ذریعے سے ملنا شروع ہو جائے جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے پیر کے روزجاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہوار مالی امداد کی 56 ویں قسط جاری کردی گئی ہے جس کی کل مالیت 19 کروڑ روپے ہے اور 15 ہزار سے زائد رجسٹرڈ خاندانوں کو 12 ہزارروپے فی خاندان آئندہ ایک دو روز میں ملنا شروع ہو جائینگے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے سہیل خان نے اس موقع پر بتایا کہ ایف ڈی ایم اے قبائلی بے گھر افراد کیلئے ہمہ وقت تیار و مستعد ہے اور آپریشن ضرب عضب کے بعد سے اب تک باقاعدہ طور سے ان کی ماہوار مالی مدد کی جارہی ہے تاکہ ان کی مالی مشکلات کسی حد تک کم ئے جا سکے ۔