پنجاب پرووینشل کوآپریٹو بینک کا فصل خریف کیلئے 2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر

پیر اپریل 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) پنجاب پرووینشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2019ء کیلئے 2ارب روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ، قرضہ جات کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ کاشتکارو ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس امرکااظہار صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک منیر احمد خان نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بینک نے فصل ربیع 2018-19کیلئے ایک ارب 53 کروڑ 69لاکھ روپے کے قرضہ جات جاری کئے تھے اور فصل خریف 2018ء کی وصولی کی مد میں 99.75فیصد کے حساب سے وصولی کی تھی۔ انہوں نے پنجاب پرووینشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :