Live Updates

برطانیہ کی پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

برطانیہ-پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اپریل 2019 16:12

برطانیہ کی پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : برطانیہ پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی  سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کے ذریعے سے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان انٹرنینشل ائیرلائنز کے ایک جہاز کو آپریٹ کر سکیں گےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ 14 کروڑ پاؤنڈ کی حکومت کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور رئیل اسٹیٹ کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جب کہ ٹیکسٹائل شعبے پر بھی توجہ دی جائے گی،اس بات کا اعلان یوکے پی سی سی آئی کے صدر امجد خان اور سیکرٹری میاں وحید الرحمنٰ کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے مخصوص شعبوں میں پی آئی اے، ہاؤسنگ ، تعلیم اور صحت، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیاحتی مراکز، حلال فوڈ ریسٹورنٹ چین، ملیر کراچی میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور سیالکوٹ کے سرجیکل اور کھیلوں کے سامان کا شعبہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کے ڈائیریکٹر سید سراج احمد پی آئی اے انتظامیہ کو بہتر کرنے کے لیے مفت سافٹ وئیر فراہم کریں گے۔

ابتدائی مذاکرات کے تحت پی آئی اے طیارے کے انتظامی معاملات جو چیمبر چلانا چاہتا ہے وہ اس کے ساتھ رہیں گے اور پی آئی اے اپنا آپریشن خود سنبھالے گا۔واضح رہے اس سے قبل جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی تھی۔۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظمعمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات