ْایبٹ آباد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2019 16:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ تقسیم انعامات تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم اسحق ذکریا تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا، پرنسپل جمیل اختر اعوان، ڈائریکٹر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی پروفیسر ممتاز حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد سواتی بھی موجود تھے۔

تقریب میں کالج کے طلباء طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر قرات، نعت، ارود تقریری، سکیچنگ، کیلو گرافی، پینٹنگ، فوڈ میکنگ (بوائز و گرلز) بیت بازی، سپیلنگ بی، ڈرامیٹک، کلچرل شو، قوالی، سٹینڈ آپ کامیڈی، اردو ڈبیٹ، قومی ترانہ، ہندکو، پشتو مائیے، اردو غزل، غیرمعمولی ٹیلنٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم اسحق ذکریا نے کہا کہ تعلیم معاشرہ کو مہذب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اقوام عالم میں بلندیوں کو چھونے والوں نے تعلیم کو ہی اپنا ہتھیار بنایا۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ آئندہ سال میں تحصیل کونسل ایسی مفید تقریب کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لایا جا سکے۔ پرنسپل جمیل اختر اعوان سالانہ طلبہ ہفتہ کے بہترین انتظام پر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ممتاز کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ و طالبات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :