گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بیروٹ میں شجر کاری مہم اور داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2019 16:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بیروٹ میں شجر کاری مہم اور داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ نو تعینات پرنسپل و ماہر تعلیم رفعیہ جدون کی کاوشوں سے مقامی خواتین و طلباء نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عائشہ سعید تھی جنہوں نے پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا جنہوں دور دراز علاقے میں شجر کاری مہم اور داخلہ مہم کے سلسلہ میں مقامی سطح پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا اور مقامی خواتین اور بچوں کے ساتھ ملا کر گرین اینڈ کلین پاکستان اور تعلیم ہر بچہ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کاوشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی عائشہ سعید نے نو تعینات پرنسپل کو بیروٹ کی بچیوں کی خوش قسمتی قرار دیا اور بچوں اور اہلیان علاقہ سے کہا کہ وہ کلین اور گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کو کامیاب بنائے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور درخت زیادہ سے زیادہ اگائیں اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم ہر بچہ کا حق کے نعرہ کو حقیقی روپ دینے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور گلی گلی محلہ محلہ اور گھر گھر جا کر بچوں کو سکول لائیں تاکہ بچے اور بچیاں تعلہم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو تعینات پرنسپل رفعیہ ناز جدون نے مہمان خصوصی اور علاقہ کی خواتین اور طالبات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شجر کاری مہم اور داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں ان کا ساتھ دیا اور تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :