نوجوان ہندو لڑکے نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

دہڑکی کے رہائیشی وجے کمار کا اسلامی نام امان اللہ رکھا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 16:27

نوجوان ہندو لڑکے نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا
دہڑکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : دہڑکی کے رہائشی وجے کمار نے اسلام قبول کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہندو لڑکا کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔میاں جاوید احمد نے ہندو لڑکے کو وجے کمار کو کلمہ پڑھایا۔وجے کمار کا اسلامی نام امان اللہ رکھا گیا۔گذشتہ روز چاغی کے علاقے دالبندین سے تعلق رکھنے والے ہندو نوجوان دیپک کمار نے اسلام قبول کرلیا، اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔

اس سلسلے میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہی. اسلام قبول کرنے کے بعد دیپک کمار کا اسلامی نام محمد بلال رکھا گیا تھا۔اضح رہے ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

(جاری ہے)

،دائرہ اسلام میں داخل ہونیوالے جورام وین کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ کی مسلمان مخالف انتہاء پسند جماعت کے رکن جورام وین کلیورن نے کہا کہ میں اسلام مخالف کتاب لکھ رہا تھا لیکن جب مجھ پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی تو میرا دل بدل گیا۔ فریڈم پارٹی کے سابق رکن اسلام کے سخت مخالف تھے اور کئی مواقع پر انہوں نے اسلامی تعلیمات اور قرآن کے خلاف بیانات بھی دیئے۔نومسلم جورام وین کلیورن نے ماضی میں اسلام اور قرآن پاک سے متعلق اپنے سابق بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی وی وی کی پالیسی تھی کہ جو چیز بھی غلط ہو اسے کسی نہ کسی طرح اسلام سے جوڑا جائے۔

جورام وین کلیورن سے قبل اسلام قبول کرنیوالے فریڈم پارٹی کے سابق رکن آرنود وین دورن نے جورام وین کلیورن کو اسلام قبول کرنے پر ٹویٹر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کبھی سوچا تھا کہ فریڈم پارٹی، اسلام قبول کرنیوالوں کیلئے زرخیز زمین بن جائیگی۔انہوں نے جورام وین کلیورن کو عمرہ کی ادائیگی کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ عنوان :