Live Updates

جو کام کرے گا صرف وہی فیلڈ میں رہے گا

ہم کسی سے بھی انسپکشن کروا سکتے ہیں، یہ وزیر اعلٰی کا اختیار ہے کہ وہ رکن اسمبلی سے انسپکشن کروائے یا کسی اور سے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 اپریل 2019 16:30

جو کام کرے گا صرف وہی فیلڈ میں رہے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح کر دیا کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک پہنچے اور پنجاب نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا اور یہ پورے پنجاب میں فعال ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں۔ ہم عوام کو رمضان پیکیج بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کہا کہ جو کام کرے گا وہ فیلڈ میں رہے گا۔ ہم کسی سے بھی انسپکشن کروا سکتے ہیں۔ یہ وزیر اعلٰی کا اختیار ہے کہ وہ کسی رکن اسمبلی سے انسپکشن کروائے یا کسی اور سے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل صاحب کہیں نہیں جا رہے۔

کسی کو کام کی ذمہ داری دے دینے سے وزیر اعلیٰ کے اختیارات کم نہیں ہوتے۔ وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتوں کے قلمدان کی تبدیلی کے بعد پنجاب حکومت نے بھی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پانچ سے آٹھ وزرا کی وزارتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ تاہم اب انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بھی اشارہ دے دیا ہے کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا ، جس کا مطلب ہے کہ صوبائی کابینہ میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور عین ممکن ہے کہ وزرا کی کارکردگی کو دیکھ کر جلد ہی یہ تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات