مار چ کے دوران جمس میں 43ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا،ڈائریکٹرجیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

5نارمل اور 155آپریشن کے ذریعے زچگیاں ہوئیں، 434مریضوں کاڈائیلاسسز جبکہ 599متاثرین کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی گئی، عبدالواحدتگڑ

پیر 15 اپریل 2019 17:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)کے ڈائریکٹرعبدالواحد تگڑ نے کہاہے کہ مار چ کے دوران جمس میں 43ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا،235نارمل اور 155آپریشن کے ذریعے زچگیاں ہوئیں 434مریضوں کی ڈائیلاسسز کی گئیں جبکہ 599متاثرین کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹییٹوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)کی ڈائریکٹر عبدالواحد تگڑنے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ جمس میں مارچ کے مہینے میں 43539مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیں 1284مریض داخل ہوئے 235نارمل جبکہ 155خواتین کی آپریشن کے ذریعے زچگی کی گئی 151این آئی سی یو ہوئے سگزیدگی کے 599متاثرین کو مفت ویکسین کی گئیں 47لشمنیاسسز کے مریضوں کا علاج کیاگیا ،لیبارٹری میں 11389ٹیسٹ اور 2328ایکسرے 1442الٹراسائونڈ اور 98مریضوں کی فائبرو اسکن کی گئی جبکہ 434مریضوںکی ڈائیلاسسز کی گئی ڈائریکٹر جمس کے مطابق زچگی کے آپریشن ،ڈائیلاسسز کی مفت مریضوں کو سہولیات دی جارہی ہیں کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف ملے جمس میں مریضوں کا بہتر علاج ہورہاہے یہی وجہ ہے کہ جمس کی اوپی ڈی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے اور جمس سے نہ صرف جیکب آباد وگردونواح بلکہ بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :