"میرا بستہ واپس کرو" سے شہرت پانے والا ننھا بچہ سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا

بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں گا اور غریب لوگوں کا مفت علاج بھی کروں گا، ننھے احمد شاہ کی دلچسپ باتوں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء) "میرا بستہ واپس کرو" سے شہرت پانے والا ننھا بچہ سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک ننھے سے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک معصوم اور ننھے سے بچے کو کلاس کے اندر اپنی استانی سے بستہ مانگتے ہوئے دیکھا گیا لیکن بچے کا انداز خوبصورت تھا کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور تمام لوگ اس ویڈیو کو پسند کرنے لگے۔

 
 ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو ننھے احمد شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے اپنے مارننگ شو میں بھی مدعو کیا اور اس طرح ایک بار پھر پوری دنیا ننھے احمد شاہ کی گرویدہ ہو گئی۔معصومانہ انداز میں ٹیچر پر غصہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد احمد شاہ کی جو بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتی چھا جاتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ننھے بچے کا تعلق پشاور سے ہے۔

احمد شاہ نہایت دلچسپ انداز میں نظمیں بھی سناتا ہے۔احمد شاہ نے اپنے دلچسپ انداز سے لاکھوں بچوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہےاحمد شاہ کی حال میں ایک اور ویڈیو" پیچھے تو دیکھو" بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
 
 
دبنگ اسٹائل رکھنے والے احمد شاہ کی خواہش ہے کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔دلچسپ انداز سے شہرت پانے والا احمد شاہ اپنے روشن مستقبل کے لیے بھی پرعزم ہے۔

احمد شاہ کا کہنا ہے کہ میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں گا اور غریبوں کا مفت علاج کروں گا۔چھوٹی سی عمر میں مقبولیت پانے پر بہت زیادہ خوش ہے اور شہرت کے اس سفر کو مستقل کامیابی میں بدلنے کا خواہش مند بھی ہے۔ کئی لوگ احمد شاہ کی ویڈیوز پر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنا چکے ہیں۔احمد شاہ نے اپنی معصومیت کیو جہ سے محض ساڑھے تین سال کی عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔