آرمی چیف سے اردن کے چیف آف اسٹریٹجک پلاننگ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اورمسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر اپریل 17:45

آرمی چیف سے اردن کے چیف آف اسٹریٹجک پلاننگ کی ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ارد ن کے چیف آف اسٹریٹجک پلاننگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف آرمی سٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں دفاع ، پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ سکیورٹی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ارد ن کے چیف آف اسٹریٹجک پلاننگ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور اردن افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اورمسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ارد ن کے چیف آف اسٹریٹجک پلاننگ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، اورپاکستان کے خطے میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ کی بھی تعریف کی۔