وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات

پیر 15 اپریل 2019 18:02

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کی وزیراعلیٰ بلوچستان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کیاس موقع پر مشیر وزیراعظم زلفی بخاری ،وزیرداخلہ میرضیاء لانگو، چیف سیکرٹری ڈاکٹر نذیراخترد،آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض احمد شاہ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ بھی موجود تھے وزیر مملکت برائے داخلہ نے وزیر اعلی بلوچستان سے سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کا اظہار کیا اوروزیراعلی سے واقعہ پر ہونے والی تحقیقات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔