یو آئی ٹی کے طلباء نے NGIRI ایوارڈ جیت لیا، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی سی ٹی طلباء کی تکنیکی کاوشوں کو سراہا

پیر اپریل 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ یو آئی ٹی کے طلباء نے چار لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا جو یو آئی ٹی کراچی کو اس کے پراجیکٹ ’’وائٹ کول مشین‘‘ کیلئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دیا گیا۔

دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف مینجنمنٹ آف ٹیکنالوجی لاہور نے حاصل کی جس میں اس کے پراجیکٹ کنٹرول آپریشن آف مائیکرو گرڈ کے لئے تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن GIKI نے حاصل کی جس میں Crypto کرنسی پریڈکٹر کے پراجیکٹ کے لئے دو لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ ایوارڈز دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے NGIRI چیمپئن شپ جیتنے والے فاتحین کو سراہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتح ضروری ہے لیکن یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والے طلباء کو اپنے نمونے اگلی سطح پر لے جانے چاہئیں اور ایسے طلباء جو اس وقت کامیابی حاصل نہیں کر سکے، انہیں اپنے آئیڈیاز اور نمونوں کو بہتر کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کا مقصد تخلیق اور جدت کو فروغ دینے اور انجینئرنگ اور ڈویلپمنٹ سکلز پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے آئی سی ٹی کے فائنل ایئر کے انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹس کی فائنل ایئر پراجیکٹس کے نمونوں/ورکنگ ماڈل کی تیاری کیلئے مالی معاونت کرتے ہوئے مدد کرنا تھا۔ جدت معاشروں کے عروج و زوال کیلئے فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے۔

جدت طرازی کا نیا اضافہ چوتھی صنعتی لہر ہے جہاں تخلیق اور جدت کو اہمیت حاصل ہے۔ سٹارٹ اپس علمی معیشت کا تعمیری حصہ ہیں۔ حکومت مارکیٹ کی ناکامیوں پر قابو پانے کے لئے مراعات فراہم کر رہی ہے جو جدت کے ساتھ خطرات کو محدود کرتی ہے۔ Ignite فنڈز اسٹارٹ اپس اور جدید منصوبے صحت، تعلیم، توانائی، زراعت، ٹیلی کام، فنانس اور دیگر شعبوں میں عالمی مواقع کے ہدف اور مقامی مسائل کو حل کرنے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان بھر میں ہمارا انکیوبیٹرز کا قومی نیٹ ورک اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں سرمایہ کاروں اور کارپوریشنوں کے ساتھ مصروف عمل کرتا ہے۔ ہم نے 10 لاکھ لوگوں کے مستقبل کے کام کاج کیلئے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔ مطالعہ اور اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کے ذریعے ہم سرکاری اور نجی شعبوں میں منصوبہ بندی کیلئے معاونت کر رہے ہیں۔

Ignite کی سرگرمیاں پروفیشنلز، میڈیا، طلباء، کارپوریشنوں اور پالیسی سازوں کو چیلنجوں اور خطرات جو نئی معیشت اور جدت کی اہمیت کے باعث پیش آئے، کے بارے میں آگاہ کرنے اور Ignite پروگراموں میں شمولیت میں اضافہ کے بارے میں کاوشوں پر مشتمل ہیں۔ یو آئی ٹی نے فاتحین اور شرکاء کو مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ یو آئی ٹی نے کہا کہ Ignite فنڈ اسٹارٹ اپس اور جدید منصوبے صحت، تعلیم، توانائی، زراعت، ٹیلی کام، فنانس اور دیگر شعبوں میں عالمی مواقع کے ہدف اور مقامی مسائل کو حل کرنے کے لئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہیں۔

یو آئی ٹی کو NGIRI ایوارڈز میں شرکت کرنے اور پاکستان بھر میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور انہیں سرمایہ کاروں اور کارپوریشنوں کے ساتھ کام کاج میں مصروف کرنے میں معاونت کے لئے انکیوبیٹرز کے Ignite نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ یہ پروگرام کام کاج کے مستقبل کے لئے دس لاکھوں لوگوں کو تیار کر رہا ہے۔ مطالعہ اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے ذریعے Ignite سرکاری اور نجی شعبوں میں منصوبہ بندی میں معاونت کر رہا ہے۔ یو آئی ٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی جانب دیکھ رہا ہے جو پروفیشنلز، میڈیا، طلباء، کارپوریشنوں اور پالیسی سازوں کو آگاہ کرنے کی سرگرمیوں کے بارے میں کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔