پنجاب میں 8ماہ کے دوران تیسرا آئی جی تبدیل

امجد جاوید سلیمی کو آئی جی کے عہدے سے ہٹا کر کیپٹن(ر) عارف نواز کو انسپکٹر جنرل پنجاب بنا دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 اپریل 2019 18:51

پنجاب میں 8ماہ کے دوران تیسرا آئی جی تبدیل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2019ء) پولیس سروس کے کیپٹن(ر) عارف نواز کونسپکٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ سیکریٹری نارکوٹکس عارف نواز کو امجد جاوید سلیمی کی جگہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ امجد جاوید سلیمی کو پنجاب کے انسپکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کیپٹن(ر) عارف نواز کو آئی جی بنائے جانے کے نوٹیفکیشن کے بعد امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عارف نواز 2107میں بھی پنجاب کے آئی جی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس کے 14ویں کامن سے ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ مین حکومت نے تیسری بار پنجاب کے آئی جی کو تبدیل کیا گیا ہے۔ جون2018میں کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو ہٹا کر ڈاکٹر سید کلیم امام کو انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا لیکن انہیں ستمبر 2018میں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انکی جگہ محمد طاہر کو نیا آئی جی بنایا گیا اور ایک ماہ بعد ہی انہیں ہٹا کر اکتوبر2018میں امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کا عہدہ سونپ دیا گیا البتہ اب انہیں ہٹا کر دوبارہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو پنجاب کا آئی جی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :