وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر نے کٹکیر واقع سے متعلق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے رپورٹ طلب کرلی‘ واقعہ میںملوث ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا د ینے کاحکم

پیر 15 اپریل 2019 18:58

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کٹکیر واقع سے متعلق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے‘ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو مطلع کیا ہے کہ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو معاملے کی نگرانی تفویض کی گئی ہے وہ سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر 10منٹ کے اندر درج کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزم کے خلاف جلد چالان پیش کیا جائے گا‘ کٹکیر واقعہ میںہر قیمت پر انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :