گریٹر واٹر سپلائی سکیم میرپور سکینڈل میں 23لاکھ روپے کی رقم پلی بارگین کے ذریعے احتساب بیوروکے اکاؤنٹ سے خزانہ سرکار میں جمع کروائی گئی

پیر 15 اپریل 2019 18:58

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے گریٹر واٹر سپلائی سکیم پی ایم یو میرپور میں مشہور زمانہ سکینڈل میں 23لاکھ روپے کی رقم بذریعہ پلی بارگین احتساب بیوروکے اکاؤنٹ سے خزانہ سرکار میں جمعکروائی گئی جبکہ ناقص، غیرمعیاری کام کی پاداش میں ادائیگیوں کی مد میں تقریباً 3کروڑ روپے سے زائد رقم کو منجمد کردیاگیا۔

ضلع میرپور میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی تنصیب کیلئے سال2005 میں پراجیکٹ منظور ہوا لیکن منصوبہ اندر معیاد تکمیل نہ کیا گیا ۔معاہدہ نامہ اور ورک آرڈر کے مطابق تھرڈ پارٹی رپورٹ کیلئے فرمACEلاہور نے بیک اپ اور بریک اپ جمع نہیں کروایا۔ ڈرائینگ اور MB's، ری ریوائزPC-1 اور موقع کے مغائر رپورٹ تیار کی جس سے خزانہ سرکار کو 23لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ملزمان محروسہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مبلغ23,00,000/- روپے کی رقم احتساب بیورو کے اکاؤنٹ میں بذریعہ پلی بارگین جمع کروانے کی درخواست دی جس پر معزز جج احتساب کورٹ نمبر2میرپورنے رقم مبلغ23,00,000/- روپے بذریعہ پلی بارگین وصول کرنے کے احکامات جاری فرمائے ۔احتساب بیورو کے چیف پراسیکیوٹر جناب سردار امجد اسلم کی مؤثر پیروی اور نگرانی سے خطیر رقم خزانہ سرکار میں جمع کروائی گئی ہے۔

چیئرمین احتسا ب بیورو جناب راجہ محمد اسلم خان ، چیف پراسیکیوٹراحتساب بیوروجناب سردار امجد اسلم اور سردار راشد نعیم ڈی آئی جی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اس اہم نوعیت کے مقدمہ کی خود بھی پڑتال اور نگرانی کررہے ہیں۔چیئرمین احتساب بیورو نے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر /ڈپٹی ڈائریکٹرانوسٹی گیشن شہزادہ گوھررحمان اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

7ارب روپے کے اس میگا پراجیکٹ میں ریکوری کا عمل اب شروع ہوچکا ہے اور اس انتہائی اہمیت کے حامل عوامی منصوبہ پر احتساب بیورو کی جانب سے ٹھوس اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ چیئرمین احتساب بیورو نے احتسابی عمل کو مزید بہتر اور ٹھوس بنانے کیلئے زیرکار اہم نوعیت کے معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے احتساب بیورو کے جملہ شعبہ جات کی ہفتہ وار بریفنگ لے رہے ہیں اور کام کی رفتار کو تیز اور مؤثر کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کئے جارہے ہیںاور جاریہ میگا پراجیکٹس کے حوالے سے بھی احتساب بیورو کا ٹیکنیکل عملہ موقع پر مانیٹر نگ بھی کررہا ہے ۔یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :