تمام اضلا ع میں گندم کے ذخائر وافر مقدارمیں موجود ہیں،آزادکشمیر کے کسی علاقہ میں کہیں غذائی بحران نہیں ہے،

ترجمان محکمہ خوراک آزاد جموں وکشمیر

پیر 15 اپریل 2019 18:58

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ترجمان محکمہ خوراک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ خوراک کے پاس تمام اضلا ع میں گندم کے ذخائر وافر مقدارمیں موجود ہیں‘ آزادکشمیر کے کسی علاقہ میں کہیں غذائی بحران نہیں ہے‘ محکمہ خوراک کی جانب سے عوامی ضروریات اور طلب کے مطابق تمام ڈپوئوں اور بالائی علاقوں میں غلہ فراہم کیا جارہا ہے‘ آزادخطہ میں غذائی قلت اور بحران پیدا ہونے کے خدشات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی حقیقت سے اس کا کوئی تعلق ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے دوران محکمہ خوراک نے جانفشانی اور ذمہ داری سے تمام سرحدی علاقوں میں غلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور کسی بھی جگہ سے انتہائی نامساعد حالات میں بھی غلہ کی کمی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی حکومتی پالیسی اور ہدایت کی روشنی میں عوامی ڈیمانڈ کے مطابق تمام علاقوں میں غلہ مہیا کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ پرائیویٹ مارکیٹ میں بھی مناسب نرخوں پر آٹا دستیاب ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صورتحال پر محکمہ کی گہری نظر ہے اور کسی بھی جگہ غلہ کی کمی کے کوئی خدشات نہیں ۔ ایل اوسی سمیت دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی وافر مقدار ذخیرہ ہے ،محکمہ خوراک عوامی شکایت پر فوری ازالہ کرتا ہے‘ آٹے کے بحران کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :