خیبرپختونخواہ میں جون میں انتخابات کروانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کروانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 اپریل 2019 19:10

خیبرپختونخواہ میں جون میں انتخابات کروانے کا اعلان
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) خیبرپختونخواہ میں جون میں انتخابات کروانے کا اعلان، الیکشن کمیشن کا صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کروانے کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ضم کیے جانے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جلد سے جلد انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نئے صوبائی حلقوں میں انتخابات جون کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کی نئی صوبائی نشستوں پی کے 100 سے 115 تک کے صوبائی حلقوں میں انتخابات کروائے جائیں۔ انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے دوران فوج ہر پولنگ سٹیشن پر موجود ہو گی۔

جبکہ انتخابی نتائج کی تیاری میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول اپریل کے آخری ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقہ جات فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد ان صوبائی حلقوں میں پہلی مرتبہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے بعد صوبائی حکومت ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گی۔