تربت یونیورسٹی کا دوسراتعلیمی کانووکیشن 22اپریل کو منعقدکیا جائے گا

پیر 15 اپریل 2019 19:17

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس تربت یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں منعقدہواجس میں تربت یونیورسٹی کے دوسرا تعلیمی کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تربت یونیورسٹی کا دوسراتعلیمی کانووکیشن 22اپریل2019 کو منعقدکیاجائے گا،جبکہ 21اپریل کو فل ڈریس ریہرسل ہو گا۔

(جاری ہے)

کنٹرولرامتحانات تنویر احمد نے کانووکیشن کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کو بریفننگ دی۔ اجلاس میں رجسٹرار تربت یونیورسٹی غلام فاروق،ڈائریکٹرکیوای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن،ڈائریکٹرفنانس رحمت اللہ،ڈائریکٹرگوادرکیمپس اعجازِ احمد، ڈائریکٹرORICڈاکٹر عدیل احمد،ڈائریکٹرریسرچ ڈاکٹر ریاض احمد اورمختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء کنٹرولر امتحانات تنویر احمد نے کانووکیشن میں شرکت کرنے کے خواہش مندتمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی کہ ان کا فل ڈریس ریہرسل 21اپریل 2019بروز اتوار صبح 10بجے منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے شعبہ امتحانات سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :