پاکستان نظریاتی مملکت ہے جس کا نظریہ لاالہ الااللہ ہے نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر حال میں کرینگے ، محمد ثروت اعجاز قادری

پیر 15 اپریل 2019 20:00

پاکستان نظریاتی مملکت ہے جس کا نظریہ لاالہ الااللہ ہے نظریہ پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان نظریاتی مملکت ہے جس کا نظریہ لاالہ الااللہ ہے نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر حال میں کرینگے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان حاصل کیا جس کیلئے 22لاکھ جانوں کے نذرانے دیئے گئے ،نظریاتی کارکن کسی بھی تنظیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،دواعلیٰ قیادوتوں کو شہید کرنے کے باوجود پاکستان سنی تحریک کا وجود دہشتگردوں سے برداشت نہیں ہورہا ،پاکستان سنی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالے انشاء اللہ ہر دور میں ناکام ونامراد رہینگے ،ہمارے ابائواجداد نے پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں اور آج بانیاں پاکستان کی اولادیں ملک بچانے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں ،پاکستان سنی تحریک کا انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار رہا ہے ،انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے انتہاپسندی کو کسی بھی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے ،کراچی میں ایک بار پھر مسجدوں پر قبضے اور غیر قانونی طور پر مساجد بناکر انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے ،حکومت انتہاپسندی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ،مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں ،ہر سال کی طرح امسال بھی شب برأت ملک بھر کے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ،پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیوں کو یکجا کوکر کام کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں شاہ فیصل کالونی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری وعلماء کرام بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کرکرنا چاہتے ہیں ،پاکستان دنیا کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے ،پاکستان کی سلامتی استحکام کیلئے ہمیں یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے اور سازشوں میں مصروف ہیں ،معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی مداخلت کو مسترد کردیا جائے ،آئی ایم ایف کے قرضوں سے ملک کو خسارہ اور عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا ،ڈاکرکی اوڑھتی پرواز کو ہر حال میں روکنا ہوگا اس سے مہنگائی وبے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے تنظیم کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا ،قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ،سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری نظریا ت پر گامزن ہیں ،اہلسنت ملک کی اکثریت ہیں مگر ہمیں استحصالی قوتوں نے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے ،اہلسنت کی تمام تنظیمات کو یک ہوکر ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے اور مستحکم بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا ،عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کارکنا ن علاقائی سطح پر مہم شروع کردیں۔

#