سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی چھٹی برسی ملک بھر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
پیر 15 اپریل 2019 20:10
(جاری ہے)
صاحبزادہ فضل کریم زندگی بھر طالبانائزیشن کے خلاف ایوانوں اور میدانوں میں آواز اٹھاتے رہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا نے جامعہ رضویہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم زندگی کی آخری سانس تک دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔وہ حریت فکر کے مجاہد تھے۔صاحبزادہ فضل کریم اہل حق کے دلیر اور بے باک رہنما تھے۔ان کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں طالبانائزیشن کے خلاف سب سے پہلی آواز صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے بلند کی۔ قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے صاحبزادہ فضل کریم نے شاندار خدمات سر انجام دیں ۔ سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے رہنما مولاناحبیب القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی دینی و قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم سفیر امن اور سفیر عشق رسول تھے۔ان کی زندگی کا ہر لمحہ نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے وقف رہا۔ مفتی فضل جمیل رضوی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی جرأت مندانہ جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم محدث اعظم پاکستان کے قابل فخر بیٹے تھے۔وہ زندگی بھر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ننگی تلوار کی طرح تھے۔مولانا تنویر الاسلام نقشبندی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ۱کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا روشن کردار سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے۔و ہ بااصول اور باضمیر سیاسی و دینی رہنما تھے۔ارشد مصطفائی نے چھانگا مانگا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم دو مرتبہ قومی اسمبلی اور دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے باوجود درویشانہ زندگی گزارتے رہے۔صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی برسی کے سلسلہ میں گوجرانوالہ میں مولانا اکبر نقشبندی، سمندری میں علامہ پیر حامد سرفراز قادر ی، گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، منڈی بہائو الدین میں صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، واہ کینٹ میں سید جواد الحسن کاظمی ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی، میانوالی میں صاحبزادہ عبد المالک ، بھکر میں مولانا محمد موسی طاہر ، ملتان میں مولانا قاری فیض بخش رضوی، ناروال میں علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے اجتماعات سے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.