جامعہ کراچی، بی اے سال دوئم کا 26 مارچ کو ملتوی ہونے والا پرچہ 18 اپریل جبکہ 04 اپریل کو ملتوی ہونے والا پر چہ 19 اپریل کو ہوگا

پیر 15 اپریل 2019 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے سال دوئم کا 26 مارچ 2019 ء کو پاکستان اسٹڈیز(مطالعہ پاکستان )کا ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 اپریل 2019 ء کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بی اے سال دوئم کا 04 اپریل 2019 ء کو ملتوی ہونے والا اکنامکس (معاشیات )کا پر چہ اب 19 اپریل 2019 ء کو ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :