پاکستانی نوجوانوں کو لاجواب انداز فراہم کرنے کے لیے Realme 3 لانچ کر دیا گیا

Realme 3 20اپریل ، 2019سے اپنی پہلی سیلز کے موقع پر daraaz.com پہ 21999 روپے کی حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ قیمت پر حاصل کیا جاسکتاہے

پیر 15 اپریل 2019 19:57

پاکستانی نوجوانوں کو لاجواب انداز فراہم کرنے کے لیے Realme 3 لانچ کر دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء) تیزی سے ترقی پاتے مشہور برانڈ Realme نے پاکستان میں اپنے نئے بجٹ فون realme 3 کو لانچ کر دیا ۔ خوبصورت ڈیوائس MediaTeK Helio P60
کے پروسیسر اور 4230 mAh کی لمبی عرصے تک چلے والی بیٹری کے ساتھ ڈیزائین کیا گیا ہے جو کہ اس قیمت میں سب سے بہترین کار کردگی فراہم کر نے کی اہلیت رکھتا ہے ۔
Realme 3 جدید 13MP + 2MP ڈبل کیمروں، Nightscape اور Chroma Boost موڈ کے ساتھ اپنی کیٹگری کا پہلا فون ہے ۔

یہ اسمارٹ فون دو شاندار ویرینٹس
3GB RAM + 32GB ROM اور 4GB RAM + 64GB ROM ، 6.2-inch dewdrop فل اسکرین اور 256GB تک میموری اسٹوریج ٹرپل سم سلوٹ کے ساتھ دستیاب ہیں ۔ ڈیوائس کو تین دلکش رنگوں Radiant Blue ، Dynamic Black اور Classic Black میں پیش کیا گیا ہے ۔

لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے ڈائیریکٹر مارکیٹنگ realme پاکستان ، Harvey نے کہا کہ " ہمارا مقصد ایک ایسا فون فراہم کرنا تھا جس میں1 realme جیسی طاقت اور 2 realme جیسا اسٹائل ایک ساتھ ہو ۔

(جاری ہے)

دونوں ڈیوائسز کی خصوصیات کو ملا کر ہم نے نوجوان صارفین کے لیے اس حیرت انگیز قیمت پر یہ فون متعارف کروایا ہے ۔ ہم مارکیٹ میں اپنے صارفین کو سب سے بہترین ڈیوائسز فراہم کر نے کا عز م رکھتے ہیں ۔ "
realme 3 کی 4230 mAh کی بیٹری صارفین کو زیادہ عرصے تک موبائل کا تجر بہ فراہم کر نے میں مدد کر تی ہے ۔ اسکرین ڈسپلے بیٹری آپٹیمائیزیشن بیٹری لائف کو 5سے 10فیصد تک مزید پاور فراہم کرتا ہے ۔

طاقت ور Helio P60 جدید 12nm FinFET کے ذریعے 15فیصد پاور کو مزید بڑھاتا ہے ۔

Gradient رنگوں کے ساتھ 3D Unibody ڈیزائین
realme 3 کے ڈیزائین کو شاندار بنانے کے لیے 3D Gradient Unibody Design کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس ڈیوائس نے دیگر تما م ڈیوائسز کے لیے معیار کے پیمانے کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ ڈیوائس کا فریم اور بیک کور اس کی ہاتھ میں پکڑ کو آسان اور محفوظ بناتی ہے ۔


یہ ڈیوائس دو خوبصورت رنگوں میں پیش کی گئی ہے Radiant Blue رنگ چاندی کے کوٹنگ کے ساتھ ساتھ نیلے اور سبز رنگوں کی gradient لہروں میں ڈیزائین کیا گیا ہے ۔
Dynamic Black رنگ میں خوبصورت نیلا اور purple رنگ شامل کیا گیا ہے جو کہ مختلف زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے ۔

بہترین کیمرا
یہ ڈیوائس ڈبل بیک کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ بنائی گئی ہے جس میں پرائمری کیمرا 13MP اور سیکنڈری کیمرا 2MP ہے ۔

ڈیوائس کے پرائمری کیمرے کا pixel size 1.12um ہے ۔
f/1.8 کا بڑا aperture ، 5P لینز کے ساتھ بہترین رنگوں اور اعلی کوالٹی کی تصویروں میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ AI scenes recognition ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کیمرا 16آزاد منظر اور 100دیگر مناظر میں بہترین کوالٹی فراہم کرتا ہے ۔ فوٹوگرافی موڈ میں اس ڈیوائس پر 90fps/720P سلو موشن وڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے جو کہ لمحوں کو خوشگوار بنادیتا ہے ۔


طاقت ور پرفارمنس
Realme 3کو MediaTek Helio P60 پروسیسر کی معاونت حاصل ہے ۔ طاقت ور Helio P60 جدید 12nm FinFET کے ذریعے 15فیصد پاور کو مزید بڑھاتا ہے جو کہ
14nm اور 10nm chip کے مقابلے میں بہترین پرفارمنس فراہم کرتا ہے ۔ P60 ، multi-threaded APU (AI Processing Unit) کے ساتھ بنایا گیا ہے جس میں multi-core اور smart control logic پروسیسر شامل ہیں ۔ NeuroPilot کے اشتراک سے اس کارکردگی میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جو کہ GPU سے بھی بہترین پرفارمنس دیتا ہے ۔

یہ پروسیسر 280 GMAC فی سیکنڈ کی رفتار سے کمپیوٹنگ کے کام سر انجام دیتا ہے ۔
بڑی بیٹری
اس ڈیوائس میں 4230mAh کی سپر لانگ لائف بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ آپٹیمائیزیشن سوفٹ ویئر کی مدد سے اپنی کار کرد گی میں مزید اضافہ کر تا ہے ۔ لمبی بیٹری صارفین کو لمبے عر صے تک موبائل پر گیمنگ کا تجر بہ فراہم کر نے میں معاونت کر تی ہے اس کے ساتھ ساتھ سکرین ڈسپلے بیٹری آپٹیمائیزیشن بیٹری لائف کو 5سے 10فیصد تک مزید پاور فراہم کرتا ہے۔



Android 9.0 پر مشتمل ColorOS 6.0
جدیدColorOS 6.0 سسٹم صارفین کو borderless ڈیزائین اور visual separation کا استعمال کرتے ہوئے لاجواب انٹر فیس فراہم کرتا ہے ۔

realme نے اب تک پاکستان میں اپنے تین ماڈل realme C1 ، realme 2 pro اور realme 3 متعارف کروائے ہیں ۔ 30ہزار سے بھی کم والے نئے پاور کنگ آل راؤنڈر
 realme3 متعدد بڑے فونوں سے بہترین پر فارمنس کا حامل ہے ۔ ڈیوائس کی پہلی سیل ہفتہ 20اپریل ،2019سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔ اس شاندار موقع پر صارفین خوبصورت
Radiant Blue اور Dynamic Black کو 21,999روپے کی حیرت انگیز قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ 4+64GBکا ماڈل ملک بھر کے اسٹورز پر radiant blue اور
dynamic black جیسے خوبصورت رنگوں میں صرف 28,999روپے کی بہترین قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں ۔