مختلف موٹر سازکمپنیوں ہینو، نسان ، ماسٹر، اسوزو کی پیداوار میں 27.21 اور فروخت میں 30.65 فیصد کمی

پیر 15 اپریل 2019 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19 میں جولائی تا مارچ کے دوران مختلف موٹر سازکمپنیوں ہینو، نسان ، ماسٹر، اسوزو کی پیداوار میں 27.21جبکہ فروخت میں 30.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطا بق گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی پیداوار 6 ہزار907 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران 5ہزار 27 یونٹس تک کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی پیداوار میں 18سو 80 یونٹس یعنی 27.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں کی فروخت6 ہزار 796 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران 4 ہزار 713یونٹس تک کم ہو گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی ٹرکوں کی فروخت میں2 ہزار83 یونٹس یعنی 30.65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :