پاکستان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے لیے 2018 کی عالمی بااثر شخصیت کا سرٹیفیٹ

توصیفی سند اسلام ،الحرمین الشریفین اور عازمینِ حج وعمرہ کے لیے ان کی عظیم خدمات کے اعتراف کے طور پر دی گئی

پیر اپریل 20:46

پاکستان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے لیے 2018 کی عالمی بااثر شخصیت ..
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے صدر عارف علوی سے سرٹی فِکیٹ وصول کیا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان علما کونسل کی جانب سے 2018 کی عالمی بااثر شخصیت کے سرٹی فِکیٹ سے نوازا ہے۔

انھیں یہ توصیفی سند اسلام ،الحرمین الشریفین اور عازمینِ حج وعمرہ کے لیے ان کی عظیم خدمات کے اعتراف کے طور پر دی گئی ہے۔یہ سند سعودی ولی عہد کی فلسطینی نصب العین ، یمن ، شام کی اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں اور مسلم اقلیتوں سمیت اسلامی ایشوز کی حمایت اور مسائل کے حل کے لیے کوششوں کے اعتراف کی بھی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یہ اعزاز ان کی پاکستانی حکومت اور عوام کو امداد کی فراہمی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل کی حمایت ، تشدد ، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور دنیا میں اعتدال پسندی کے فروغ کے لیے کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے صدر عارف علوی سے سرٹی فِکیٹ وصول کیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ پیغام اسلام عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران میں صدر عارف علوی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان تعلقات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔