مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث ضمانت پر رہا

پیر 15 اپریل 2019 20:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس ے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو چار ماہ حراست میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔عدنان غیث کو اسرائیلی پولیس نے نومبر 2018 کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف فوجی احکامات کیتحت عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔

(جاری ہے)

عدنان غیث کی یہ پہلی گرفتاری اور رہائی نہیں بلکہ حالیہ عرصے میں وہ متعدد بار اراضی کی فروخت کے الزامات میں گرفتار کیے جاتیرہیہیں۔

ان کے وکیل محمد محمود نے بتایا کہ صہیونی حکام نے ان کے موکل کو مشروط طورپر رہاکیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے انہیں چھ ماہ تک غرب اردن داخل نہ ہونے اور مخصوص افراد کے ساتھ رابطے کے علاوہ کسی سے رابطہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنلفیڈ نے عدنان غیث کی گرفتاری ان سے تفتیش کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :