eسوڈان: وزیر دفاع ریٹائر، نیا انٹیلی جنس چیف تعینات

پیر 15 اپریل 2019 20:50

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) سوڈان کی عبوری عسکری کونسل نے عمر البشیر کے دور میںمتعین انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد جنرل ابو بکر مصطفی کو انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی ڈھانچے کا نیا چیف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں سوڈانی ہائی کمیشن کے سربراہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔عسکری کونسل کے ترجمان جنرل شمس الدین الکباشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے جنرل ابو بکرمصطفی کو نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں محمد عطا المولی کو امریکا میں قائم مقام سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔عطا المولی کو جولائی 2018 کو واشنگٹن میں سوڈان کیقائم مقام سفیرکے طورپر تعینات کیاگیا تھا۔ یہ تعیناتی اس وقت عمل میں لائی گئی جب امریکا نے سوڈان پرعاید پا بندیوں میں نرمی کرنے اور خرطوم کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کاآغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

المولی نے امریکا اور سوڈان کے درمیان ہونیوالے مذاکرات اور امریکا کی طرف سے خرطوم پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔

سنہ 1997 کو امریکا نے سوڈان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور جہادی گروپوں کی مدد کرنیکیالزام میں پابندیاں عاید کردی تھیں۔ یہ پابندیاں سوڈان کی طرف سے القاعدہ کی معاونت اور اسامہ بن لادن کو 1992 اور 1996 کیدوران پناہ دینے کے بعد عاید کی تھیں۔