چترال: مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا ،خاتون سمیت 3 افراد جا ں بحق

مرنے والوں میں اہل خانہ کے ایک فردکے علاوہ دو مہمان بھی شامل ہیں

پیر 15 اپریل 2019 20:50

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں اہل خانہ کے ایک فردکے علاوہ دو مہمان بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گاں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کے دن علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گاں میں سلیم خان نامی شحص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔مرنے والوں میں وسیم خان ولد شکور خان 35 سال، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کا ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئے اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کئے ۔مرنے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے سلیم خان کے ہاں بچے کی مبارک باد کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے،جہاں موت ان کا انتظار کررہی تھی

متعلقہ عنوان :