آئندہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہو گا ، فواد چوہدری

جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو پاکستان پیچھے رہ جائے گا ، ٹیکنالوجی سے روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے ، ملک میں جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں ، بچے جدید ٹیکنالوجی و تحقیق سے آراستہ ہوں گے ، وزیر اطلاعات و نشریات کا تقریب سے خطاب

پیر 15 اپریل 2019 20:50

آئندہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہو گا ، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ آئندہ کا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہو گا جس میں پاکستان کو بھی اپنے اندر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ ڈیجیٹل ایڈور ٹائیزنگ ہمارا روایتی طریقہ کار ختم کر رہی ہے ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں جس سے ہمارے بچے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے آراستہ ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشیرات فوادچوہدری نے سوموار کے روز ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے ہواوے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یورپ،امریکاکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہو گا۔وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیزہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روز مرہ معاملات آسان ہو رہے ہیں اور روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں جدیددورمیں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرناچیلنج ہے فواد چودھری نے کہا کہ ایک طرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے تو دوسری طرف جدیدٹیکنالوجی کی وجہ سے سراغ رسانی کاعمل بھی آسان ہوا۔ اگر ہم نے خود کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ نہ کیا تو پھر پاکستان پیچھے رہ جائے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سرسید احمد خان نے مسلمانوں کی توجہ جدید علوم کی طرف دلائی اور آج ہمیں بھی پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے سرسید احمد خان کی سوچ پر توجہ دینی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارے روایتی طریقہ کارکوختم کررہاہے، ملک میں میڈیاٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں۔وفاقی کابینہ نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، ہمارے بچے جیدید ٹیکنالوجی پڑھ اور اس پر تحقیق کرسکیں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا آنے والے دور میں ہتھیار کے بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہوگی، اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں، مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی، انفارمیشن گروپ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے، مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ۔