لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین یونس دھوگا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 15 اپریل 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین یونس دھوگا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سپرنٹنڈنٹ عابد وحید اور شیخ عبدالحمید کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاران کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ان کی پنشن دوگنا نہ کی گئی۔عدالت نے ان کی درخواستوں کو دادرسی کے لئے چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دیا۔عدالت کے 18فروری 2019 کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزاران نے استدعا کی کہ عدالت چیرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔