لاہور ہائی کورٹ نے بنکنگ کورٹس احتساب کورٹس سپیشل کورٹس کے رجسٹراروں کی ممکنہ تقرریوں کے خلاف درخواست سیکرٹری قانون پنجاب کو بھجوا دی

پیر 15 اپریل 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے بنکنگ کورٹس احتساب کورٹس سپیشل کورٹس کے رجسٹراروں کی ممکنہ تقرریوں کے خلاف درخواست سیکرٹری قانون پنجاب کو بھجوا دی۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ریڈر ارشد قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے ریڈر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

وزرات قانون نے گریڈ 17 کے رجسٹرارز کی تقرری کے ایل ایل کوالیفیکیشن مختص کر دی ہے۔اس کوالیفیکیشن سے انکے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔ درخواست گزاران نے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کوالیفیکیشن کو کالعدم قرار دے ۔ریڈروں کو بھی رجسٹرار کی پوسٹ کا اہل قرار دیا جائے ۔عدالت اپنے فیصلے تک رجسٹراروں کی تقرریاں روکنے کا حکم دے ۔

متعلقہ عنوان :