پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی

پیر 15 اپریل 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 7 مئی اور پارٹ ون کا امتحان 23 مئی سے لیا جائے گا۔ تعلیمی بورڈز کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 7 مئی کو کیمسٹری کا لیا جائے گا،9 مئی کو اردو، 10 مئی کو اردو(ب)، 11 مئی کو ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔

(جاری ہے)

13 مئی کو انگریزی، 14 مئی کو تاریخ، 15کو اکنامکس اور 16 مئی کو حساب کا پیپر لیا جائے گا، اسی طرح 20 مئی کو مطالعہ پاکستان اور 21 مئی کو جغرافیہ کا پیپر ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 22 مئی کو ہو گا۔ 22 مئی کو نفیسات ، 23 کو کیمسٹری اور 25 مئی کو فزیکل ایجوکیشن کا لیا جائے گا جبکہ 27 مئی کو انگریزی ، 30 مئی کو حساب اور بیالوجی کا پیپر ہوگا۔31 مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :