جیکب آباد، پانچ من چرس اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا

پیر 15 اپریل 2019 22:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے پانچ من چرس اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج ذوالفقا ر علی شیخ کی عدالت نے پانچ من چرس اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بلوچستان کے رہائشی طلحہ محمد پٹھان،فاروق رند اور علی بخش سومرو کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموںکو چھ چھ ماہ مزید قید کاٹنا ہو گی یاد رہے کہ مجرموں کو کریم بخش تھانہ کی پولیس نے 2016میں لینڈ کروز گاڑی کے ذریعے بلوچستان سے سندھ چرس اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔