اٹارنی جنرل انورمنصور سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی سپریم کورٹ میں ملاقات ‘

دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے بارے میں تفصیلات پر تبادلہ خیال

پیر 15 اپریل 2019 23:06

اٹارنی جنرل انورمنصور سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی سپریم کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) اٹارنی جنرل انورمنصور سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے بارے میں تفصیلات پر تبادلہ خیال کیاگیا، پیرکواٹارنی جنرل آفس میں ہونیوالی ملاقات میں قیدیوں کے بارے میں تفصیلات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگرمعاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا ، ایرانی سفیر نے اٹارنی جنرل کو دورہ ایران کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :