ناقص تفتیش کرنے اورمقدمے میں جج کا نام لکھنے پر لاہور ہائیکورٹ کی ڈی پی او سیالکوٹ پر برہمی

پیر 15 اپریل 2019 23:23

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ناقص تفتیش کرنے اورمقدمے میں جج کا نام لکھنے پر لاہور ہائیکورٹ ڈی پی او سیالکوٹ امیر عبداللہ پر برہم، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی، مدعی محمد وسیم وغیرہ کی درخواست ضمانت میں عدالتی حکم پر ڈی پی او امیر عبداللہ عدالت پیش ہوئے، ڈی پی او کے مبہم جواب کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سرزنش کی، عدالت نے فوری طور پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے 40 روز گزرنے کے باوجود مقدمے کی تفتیش میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا گیا،واضح ہدایت کے باوجود مقدمے میں جج کا نام کیوں لکھاگیا،پولیس قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کیوں نہیں کرتی،آئی جی پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف آج ہی ایکشن لوں گا۔