انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں پہلی بار ایلومنائی ایسوسی ایشن کی تقریب

پیر 15 اپریل 2019 23:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں پہلی بار ایلومنائی ایسوسی ایشن کی تقریب انجینئرنگ یونیورسٹی کے وی سی لان میں منعقد ہوئی جس کے کے مہمان خصوصی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کی تاریخ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جس میں 250سے زائد انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابقہ گریجویٹس نے شرکت کی اور اپنی یادوں کو تازہ کیا۔

تقریب میں 1980سے لیکر اب تک انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سابقہ طلباء و طالبات نے شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔تقریب کے دوران پہلی بار ایلومنائی ایسو سی ایشن کے نمایا پورزیشنز کیلئے انتخابات بھی کرائے گے۔ انتخابات میں انجینئرن گل بہادار بطور صدر، انجینئرن شیر بہادر نائب صدر، انجینئر ناصر غفور جنرل سیکریٹری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور سیکریٹری فنانس جبکہ انجینئر دل اویز کو متفقہ طور پر پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایلومنائی ہی یو ای ٹی پشاور کی حقیقی طاقت ہے جوملک بھر میں مختلف شعبوں میں نما یا نشستوں پر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایلومنائی ایسو سی ایشن آپ کیلئے واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ اپنی خدمات کو پیش کرتے ہیں اور اپنے پرانے دوستوں اور ان اساتذہ سے منسلک رہتے ہیں جنہوں نے آپ کو کئی سال پڑھایا اور آپ کی راہنمائی کی۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ اس نیٹ ورک کو مزید مظبوط بنانے کیلئے اپنی خدمات کو پیش کریں اور اس کیلئے وقت نکالیں تاکہ آئندہ نسلوں کیلئے بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے عرفان مفتی نے اپنے خطاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور اساتذہ کی جانب سے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا انہوں نے ایلومنائی پر زور دیا کہ اس یونیورسٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بعد ازاں نو منخب کابینہ ایک آئین تشکیل دے گی جس میں ایسو سی ایشن کے امور چلانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔