Live Updates

حکومت کو 9ماہ میں گرانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،محمد زبیر

حکومت کو سمجھ نہیں آرہاکہ ملک کو آگے کیسے لے کر جائے،سابق گورنر سندھ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 اپریل 2019 20:45

حکومت کو 9ماہ میں گرانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،محمد زبیر
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2019ء) سندھ کے سابقہ گورنر اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے حکومت گرانے کی تحریک کی مخالفت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 9 ماہ میں گرانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ انہیں وقت دیا جانا چاہیے۔ اس سے پہلے جمعیتِ علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کو گرا دینا چاہیے اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی اعلان کیا تھا کہ حکومت کو اب گھر بھیجا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے ن لیگ سے بھی رابطے کیے تھے لیکن ن لیگ نے حکومت کو نہ گرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے بھی حکومت گرانے کی مخالفت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہا کہ ملک کو آگے کیسے لے کر جائے لیکن 9 ماہ میں حکومت کو گرانا نہیں چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے بھی اپنے گھریلو ملازمین کے نام پر بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوائے اور اگر نیب سیاست کرے گی تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ سابق گورنر سندھ نے احتجاج کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم احتجاج کرنے کا کہتے ہیں تو عمران خان نے کہتے ہیں کہ آپ احتجاج کریں ہم کنٹینر دیں گے جبکہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ ہم چھترول کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات