ٰکراچی، شہری علاقوں کے وسائل کو مسائل میں تبدیل کرکے شہر کا نقشہ تبدیل کردیا گیا ہے،ندیم اشرفی

iجو شہر ملک کوچلانے کیلئے 65فیصد ریونیوں کما کردیتا ہے اس شہر کی عوام پانی ،بجلی ،سیوریج، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل میں گھیری ہوئی ہے، وائس چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

پیر 15 اپریل 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین ندیم اشرفی نے کہا کہ شہری علاقوں کے وسائل کو مسائل میں تبدیل کرکے شہر کا نقشہ تبدیل کردیا گیا ہے،جو شہر ملک کوچلانے کیلئے 65فیصد ریونیوں کما کردیتا ہے اس شہر کی عوام پانی ،بجلی ،سیوریج، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل میں گھیری ہوئی ہے ہر جانب کرپشن اور ناانصافی کا راج ہے حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آتی۔

ندیم اشرفی نے گلشن حدید سے آئے بزرگوں کے وفد سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے قوم ناامیدی اور مایوسی کا شکار ہوتی جارہی ہے،تعلیم کاگراف تیزی سے تنزلی کا شکار ہے جوکسی بھی معاشرے کی بربادی کی علامت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قوم کوان نامصائب حالات سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا ،جس کیلئے مہاجر قومی موومنٹ ہر فورم پر شہری مسائل کے حل کیلئے شہر میں سیاست کرنے والوں کو اکھٹا کرنے کے لئے اقدامات اٹھاتی رہی ہے ،کیونکہ ہمیں اپنے مفادات سے کہیں ذیادہ قوم کے مفادات اور مستقبل عزیز ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ندیم اشرفی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 41ہزار ملازمتوں کا اعلان خوش آئند اقدام ہے لیکن شہری علاقوں کو انکے تناسب کے اعتبار سے نوکریا ں نہ دینے کی صورت میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گے جو ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے جسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ندیم اشرفی نے کہا کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں سے قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ ماضی میں 18ویں ترمیم کی حمایت اور آج مخالفت کیوں اور کن کے اشاروں پر کی جارہی ہے، 18ویں ترمیم اگرعوامی حق میں بہتر اقدام نہیںتھا تو ماضی میں کیوں اسکی حمایت کی گئی اور آج کیو ں مخالفت کی جارہی ہے یہ تمام وہ سوالات ہے جنکا جواب قوم اپنے نمائندوں سے جاننا چاہتی ہے۔

ندیم اشرفی نے کہا کہ 18ترمیم کے زریعے صوبوں کو خود مختاری دی گئی تھی جن سے چھوٹے صوبوںکی خوداعتمادی میں اضافہ ہوا تھا، ایک با رپھر چھوٹے صوبوں سے انکی خودمختاری چھین کر انہیںانکے وسائل اور اختیارات پر قابض ہونے کی سازش رچائی جارہی ہے جو ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں۔#