ڈی آئی جی نصیرآباد ریجن منیراحمد ضیاء راو کا تبادلہ کردیا گیا

پیر 15 اپریل 2019 23:50

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) سیاسی رہنماوں سملگلروں منشیات فروشوں کرپٹ پولیس اہلکاروں ایرانی ڈیزل کے سمگلروں کی منتیں قبول ہوگئیں آئی جی پولیس بلوچستان نے میرٹ پر نوکریاں فراہم کرنے والے فرض شناس غریب پرور ملک بھر میں محکمہ پولیس میں ایمانداری میں تیسری پوزیشن پر لوہا منوانے والے ڈی آئی جی نصیرآباد ریجن منیراحمد ضیاء راو کا تبادلہ کردیا گیا غریب عوام ایماندار فرض شناس آفیسروں میں مایوسی پھیل گئی مخالفین کے جشن کالے بکرے ذبح کرنے کی تیاریاں تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد ریجن منیراحمد ضیاء راو کی ایمانداری فرض شناسی محکمہ پولیس میں ٹاپ ٹین میں پورے ملک میں تیسرے نمبر میں ہونے کی وجہ سے نصیرآباد ریجن میں تعنیاتی سے غریب عوام اور فرض شناس پولیس آفیسروں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئے قومی شاہراہ این اے 65 سمگلروں منشیات فروشوں کے لیے نوگو ایریا بنا دی گئی تھی کروڑوں کی چھالیہ پان پراگ منشیات برآمد کی گئی جس سے سمگلروں کی روزی روٹی بند ہوگئی اور نصیرآباد ریجن میں جعلی مقدمات کے اندراج کے خاتمہ کرتے ہوئے ایس ایچ اوز کی تعنیاتی بغیر سیاسی اثرورسوخ سے سینئر بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیس آفیسروں کو تعنیات کیا گیا میرٹ پر نصیرآباد میں ہنر مندوں امیدواروں کو نوکریاں دی گئیں اور میرٹ پر 33 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر اور 71 حوالداروں کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دی گئی گزشتہ روز آئی جی پولیس بلوچستان نے ایک حکمنامہ کے تحت ڈی آئی جی نصیرآباد ریجن منیراحمد ضیاء راو کا تبادلہ گوادر کردیا گیا تبادلہ کی خبر سنتے ہی غریب عوام فرض شناس پولیس آفیسروں میں مایوسی پھیل گئی اور سمگلروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی علاقے میں چشن کا سماء کالے بکروں کی منعتیں دینے کے لیے کالے بکروں کی خرید کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے لیکن نصیرآباد کی تاریخ ہمیشہ فرض شناس ایماندار پولیس آفیسر منیراحمد ضیاء راو کو یاد رکھے گی جو دفتر میں کام کے آغاز سے قبل قرآن پاک کی تلاوت کرکے انصاف کرنے کے لیے تیار بیٹھتے تھے۔