Live Updates

خیرپورکی عوام نے نیا پاکستان والی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کو مستردکردیا

پیر 15 اپریل 2019 23:58

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) خیرپور کے عوام نے نیا پاکستان والی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ جو یکم جولائی سے نافذ عمل ہوگا کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور ماضی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے موجودہ وفاقی حکومت ڈگڈگی بجاکر عوام کو بے وفوق بنارہی ہے ماضی کی حکومتیں جلسے جلوسوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف کرتی رہی ہیں،سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور میں پٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا ،آتا دال گھی کی قیمتیں غریب محنت کش کی قوت خرید میں تھا ۔

بجلی اور گیس کا نظام بہتر تھا افسوس کہ عمران خان کی پی ٹی آئی اپنیعوام سے کئے وعدوں کو فراموش کرچکی ہے۔موجودہ حکومت نے عوام کو خودکشی کے بجائے مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہیتاکہ دلدل میں دھنسنے والے کو کوئی بچا نہ سکے،شہریوں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیرپور سمیت سندھ بھر میں سوئی گیس،بجلی، پینے کے پانی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے بنیادی مسائل حل کرنے والا کوئی عوامی نمائندہ منظر عام پر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مشرف کے بعد آنے والی حکومتوں نے عوام کا خون نچھوڑ لیا ہے عوام پر کبھی بجلی کا بم کبھی گرایا جاتا ہے اب اوگرا چیئرپرسن عظمی عادل نے 80 فیصد سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرکے عوام سے سوئی گیس کی نعمت سے محروم کرنے کا جو فیصہ کیا ہے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عوام دشمن پالیسیاں بناکر ان سے جینا کا بھی حق چھیننے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے۔

شہریوں سوئی گیس صارفین کا کہنا تھاکہ پہلے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام چھٹکارہ حاصل نہیں کرپائی تھی کہ اوپر سے اوگرا پرسن نے 80 فیصد سوئی گیس کی قیمتوں میں اضآفہ کااعلان کرکے عوام کو ذہنی مریض بنانے کا نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے،بلڈ پریشر کا شکار شہریوں کو اب سستے دام ادویات بھی نہیں مل رہی ہیں ایسے میں انہیں مزید ذہنی کیفیت کا شکار بنانے کے لئے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ،انہوں نے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی ہے کہ سوئی گیس ،بجلی ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئیپٹرول،بجلی اورسوئی گیس کی اضافی قیمتوں کو مسترد کرکے جائز قیمت تعین کی جائے تاکہ غرب آدمی ادا بھی کرسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات