کوہاٹ پولیس کی رواں ماہ کارروائیاں،38مطلوب اشتہاریوںاور15سہولت کاروں سمیت 3074مشتبہ افرادگرفتار

منگل 16 اپریل 2019 00:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) کوہاٹ پولیس نے ماہ رواںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاور سنیپ چیکنگ کی کارروائیوں میں38مطلوب اشتہاریوںاور15سہولت کاروں سمیت 3074مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ ومنشیات کی بھاری کھیپ بھی پکڑی گئی ہے۔

مختلف کارروائیوں کے دوران زیر حراست افراد میںافغان مہاجرین اور غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ انسداد منشیات کے حوالے سے جاری مہم میں ماہ رواںکے ابتدائی پندرہ دنوں کے دوران 13منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشنز طاہر اقبال اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من وعن عملداری کے تحت کوہاٹ کے چارو ںسرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چیکنگ اور کریک ڈائون کے تسلسل میںپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 38اشتہاریوںاور انکے 15سہولت کاروں سمیت 3074مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں گرفتارمشتبہ افراد میں غیر قانونی مقیم تین افغان باشندے اور335غیر مقامی افراد بھی شامل ہیں۔ ماہ اپریل کے ابتدائی پندرہ دنوں کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈائون کے نتیجے میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر5دستی بم، 15کلاشنکوف،3کلاکوف،1سٹین گن،11رائفل،19بندوق،98پستول،مختلف بور کے 6000کارتوس،96چارجرز اور 3000ڈبے چائنہ پٹاخے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران ضلع بھر میںکرایہ کے 1600مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم27نان رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری کریک ڈائون کے دوران پولیس نے رواں مہینے 33کلو گرام چرس ،1300گرام ہیروئن اور50لٹر شراب پکڑ کر13منشیات فروشوں کو حراست میں لیکرانکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

ماہ رواں کے پندرہ دنوں کی مختلف کاروائیوں میںپولیس نے شہر کے 80مقامات پروقتاً فوقتاً اچانک چیکنگ کی کاروائیوں میں وی وی ایس،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پرچھوٹی بڑی 18000گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلوں اور 35000افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں1475افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 1535افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیاجبکہ نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ160موٹر سائیکلیںتحویل میں لیکر مزید چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئیں۔

مختلف اوقات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب 22ملزمان بھی پولیس کے نرغے میں آئے اور انکے قبضے سے مختلف قسم کے 30ہتھیاراور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے۔