جامعہ کراچی‘ بی اے سال دوئم کا 26 مارچ کو ملتوی ہونے والا پرچہ 18 اپریل، 4 اپریل کو ملتوی ہونے والا پر چہ 19 اپریل کو ہوگا

منگل 16 اپریل 2019 00:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے سال دوئم کا 26 مارچ 2019 ء کو پاکستان اسٹڈیز(مطالعہ پاکستان )کا ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 اپریل 2019 ء کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بی اے سال دوئم کا 4 اپریل 2019ء کو ملتوی ہونے والا اکنامکس (معاشیات )کا پرچہ اب 19 اپریل 2019ء کو ہوگا۔ واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :