ماں بیٹی کے قتل کی تحقیقات کے دوران شوہرکو گرفتار کرلیا گیا، جائے وقوعہ سے غائب ہونے والے ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی مل گیا

ڈیڑھ سالہ احد کو نامعلوم شخص مسجد میں چھوڑگیا تھا،خاتون سے دوسری شادی کرنیوالے حسن مدنی اور اسکے دوست بلال کو حراست میں لے لیا

منگل 16 اپریل 2019 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لٹن روڈ پر ماں بیٹی کے قتل کی تحقیقات کے دوران شوہرکو گرفتار کرلیا گیا، جائے وقوعہ سے غائب ہونے والے ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی مل گیا جسے نامعلوم شخص مسجد میں چھوڑگیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی کے قتل کے کیس میں تفتیش کی کڑیوں نے مقتولہ کے خاوند کو مشکوک ٹھہرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ سے دوسری شادی کرنے والے ملزم حسن مدنی اور اس کے دوست بلال کو حراست میں لے لیا ہے۔عائشہ اوراس کی بیٹی آمنہ کی لاش گزشتہ روز گھر سے ملی تھی جبکہ واردات کے بعد سے مقتولہ کا ڈیڑھ سالہ بچہ لاپتہ تھا ۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواراحد کو مسجد میں چھوڑکر فرار ہوگیا، جسے ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو نے بتایا کہ بچے کی تحویل کا فیصلہ عدالت کرے گی، جج صاحب نے ضروری سمجھا تو ماموں کے حوالے کیا جائے گا ورنہ بچہ سنٹرمیں ہی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :