Live Updates

عوام احتجاج کی کال دینے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں

سڑکوں پر آنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرمیوں میں پھینٹی لگے گی: وفاقی وزیر اعجاز شاہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 اپریل 2019 23:15

عوام احتجاج کی کال دینے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء) وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ عوام احتجاج کی کال دینے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں، سڑکوں پر آنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرمیوں میں پھینٹی لگے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اعجاز نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلا، اس کی پھینٹی لگے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے اعلانات پر کان نہ دھرے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتیں خود کے احتساب سے بچنے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہیں، اس لیے جو بھی سڑکوں پر آیا، شدید گرمی میں اس کی چھترول بھی ہوگی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اعجاز شاہ عوام کو دھمکیاں نہ دیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہواتو حکومت تنکے کی طرح اڑ جائیگی۔عوام مشکلات کے شکار ہیں کٹھ پتلی حکومت کو ادراک نہیں۔ عوام کے سامنے بڑے بڑے ڈکٹیٹر پانی پانی ہو جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا لب ولہجہ آمرانہ ہے۔ عمران خان کی طرح ان کی کابینہ بھی سیاسی شعور سے خالی ہے۔اعجاز شاہ سازشی کردار سے قوم واقف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات