مودی نے پھر سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی دھمکی دے ڈالی

پہلی ایک مرتبہ سرجیکل اسٹرائیک کی، پھر بالاکوٹ میں کاروائی کی، اب اگر دوبارہ دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوئی تو پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: انتخابی ریلی میں بھڑک

muhammad ali محمد علی منگل 16 اپریل 2019 00:23

مودی نے پھر سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی دھمکی دے ڈالی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء) مودی نے پھر سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی دھمکی دے ڈالی، انتخابی ریلی میں مضحکہ خیز انداز اختیار کرتے ہوئے بھارتی وزیر نے دھمکی دی کہ پہلی ایک مرتبہ سرجیکل اسٹرائیک کی، پھر بالاکوٹ میں کاروائی کی، اب اگر دوبارہ دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوئی تو پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں پاکستان کیخلاف بھرپور نفرت کا پرچار کرکے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ بھارت میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے مودی نے پاکستان کو ایک اور بزدلانہ حملے کی دھمکی دیتے ہوئے مضحکہ خیز دعوے بھی کیے۔

(جاری ہے)

مودی نے سرعام جھوٹ بولتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج ایک مرتبہ پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک، جبکہ ایک مرتبہ بالاکوٹ پر حملے کی کاروائی عمل میں لا چکی ہے۔ اس جھوٹ کو بولتے ہوئے مودی نے مزید کہا کہ اگر بھارت پر دوبارہ کوئی دہشت گردی کا حملہ ہوا، تو پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور کئی بھارتی تجزیہ کار اس بات کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک کا سکتا ہے۔ مودی ممکنہ طور پر خود ہی بھارت میں کوئی دہشت گرد حملہ کروا کے الزام پاکستان کے سر تھوپ دے گا، جبکہ اس کاروائی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی کوشش کرے گا۔ اسی باعث پاکستان کی فوج بھارت کے انتخابات مکمل ہو جانے تک مکمل الرٹ پر ہے۔