مسلمانوں کے خلاف بیان کے بعد بی جے پی کے رہنما کی الیکشن مہم پر پابندی عائد کر دی گئی

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے الیکشن مہم کے دوران مسلم مخالف بیان دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کاروائی کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 اپریل 2019 00:55

مسلمانوں کے خلاف بیان کے بعد بی جے پی کے رہنما کی الیکشن مہم پر پابندی ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2019ء) بھارتی جنتا پارٹی کے راہنما اوراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ پر تین دن کے لیے الکشن مہم پر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یوگی ادیتیہ ناتھ نے ایک خطاب کے دوران مسلمانوں کو ’گرین وائرس‘ کہہ مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ مسلمان بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگرس کے پیارے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان پر بھارت کے الیکشن کمشن نے ایکشن لیا اور بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما پر 3دن تک الیکشن مہم چلانے کی پابندی عائد کر دی تھی۔

اس خطاب کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان نے وضاحت دی تھی کہ بی جے پی تمام برادریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ترق سب کے لیے ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتے۔ بھارتی الیکشن کمشن نے ایک دلت رہنما پر بھی 2دن تک الیکشن مہم چلانے پر پابندی لگا دی ہے، دلت رہنما میاوتی نے مسلمانوں الیکشن کمشن کے قوائد کی خلاف ورزی کی تھی اور مکمل طور پر پسلمانوں کو ووت دینے کا کہا تھا۔