Live Updates

وزیراعظم اسد عمر کو جلد ان کےعہدے سے ہٹا دیں گے

آئی ایم ایف سے قرضہ ملتے ہی عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس لے لیں گے: معروف تجزیہ کار عارف نظامی

muhammad ali محمد علی منگل 16 اپریل 2019 01:30

وزیراعظم اسد عمر کو جلد ان کےعہدے سے ہٹا دیں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کے مطابق وزیراعظم اسد عمر کو جلد ان کےعہدے سے ہٹا دیں گے، آئی ایم ایف سے قرضہ ملتے ہی عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا عہدہ واپس لے لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی پاکستانی معیشت کی بدحالی اور اسد عمر کی برطرفی کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جلد وزیر خزانہ کو فارغ کر دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کا انتظار کر رہے ہیں، قرض ملتے ہی اسد عمر سے وزارت خزانہ واپس لے لی جائے گی۔ عارف نظامی کہتے ہیں پاکستان کی معیشت سے متعلق پہلے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ آئی ، پھر ورلڈ بینک کی رپورٹ نے توعوام کے طوطے اڑا دیے،اب یواین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلا دیش، بھارت، مالدیپ، وہاں 6.5تک جی ڈی پی گروتھ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ میرے نزدیک توپاکستان کی معیشت جنوبی ایشیاء کا ”مردبیمار“بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے بیان پر” معیشت کرائسز سے نکل آئی ہے“میری رائے یہ ہے کہ معیشت نکل آئی ہے اور عوام کرائسز میں چلی گئی ہے۔یہ ذکر کررہے ہیں شر ح نمو کا کہ 3.9فیصد تک رہے گی لیکن ورلڈ بینک کو 3فیصد تک لے گیا ہے۔ورلڈ بینک یہ بھی کہتا ہے کہ یہ صورتحال آئندہ دو سال تک ایسے ہی رہے گی۔

عارف نظامی نے کہا کہ اسد عمر پتا نہیں کون سی دنیا میں رہتے ہیں کہ جو کہتے ہیں معیشت کرائسز سے نکل آئی ہے۔زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔عوام کو توان چیزوں کا پتا کہ مہنگائی دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔بے روزگاری انتہا کو چھو رہی ہے۔ عارف نظامی کہتے ہیں کہ پاکستانی معیشت کا حل کرنا ہے تو اسد عمر سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ یہ مشکل فیصلہ آئی ایم ایف کا پیکج ملنے کے بعد کر لیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات