اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس ، سپریم کورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری فنانس اور چیئر مین پلاننگ این ڈویلپمنٹ کو کو طلب کر لیا

تعمیراتی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گی تو پھر کہیں اور جائیں گی، جسٹس عظمت سعید شیخ کے ریمارکس

منگل 16 اپریل 2019 12:57

اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس ، سپریم کورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری فنانس اور چیئر مین پلاننگ این ڈویلپمنٹ کو کو طلب کر لیا۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ فنڈز کی وجہ سے منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ پراجیکٹ کے راستے میں جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنادیا جائے۔انہوںنے کہاکہ تعمیراتی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گی تو پھر کہیں اور جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کام نہ ہونے سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعمیراتی کمپنیوں نے 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھا۔

انہوںنے کہاکہ تعمیراتی کمپنیوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری فنانس اور چیئر مین پلاننگ این ڈویلپمنٹ کو کو طلب کر لیا۔ عدالت عظمیٰ نے نیب پراسیکیوشن ٹیم کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو کو بھی اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔