جعلی اکائونٹس کیس ، فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

گرفتار ی کا اندیشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے، درخواست میں استدعا

منگل 16 اپریل 2019 13:06

جعلی اکائونٹس کیس ، فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیب راولپنڈی نے (آج) بدھ17 اپریل کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جو بدنیتی پر مشتمل ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ نیب کی جانب سے جاری کیاگیاکال اپ نوٹس بدنیتی پر مشتمل ہے۔درخواست گزار کو سیاسی اور ٹارگٹڈ انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گرفتار ی کا اندیشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔درخواست میں چیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب فریق بنائے گئے ہیں۔