اوپن یونیورسٹی نے لاکھوں طلبہ کوترسیل کتب کا عمل شروع کردیا

داخلوں ،ْ کتابوں کی ترسیل ،ْ امتحانات اور نتائج کے ٹائم فریم کے لئے کلینڈر تیار کرلیا ہے‘ ڈاکٹر ضیاء القیوم

منگل 16 اپریل 2019 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا ،ْ میٹرک پروگرام کے 30۔ہزار اور ایف اے پروگرام کے 20ہزار طلبہ پر مشتمل شعبہ ترسیل کتب کو موصول شدہ پہلی فہرست میں شامل طلبہ و طالبات کو درسی کتابوںکی ترسیل کے عمل کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی اور سافٹ امیج بڑھانے ،ْ طلبہ کی خدمات میں بہتری لانے اور شکایات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے تدریسی امور کی انجام دہی کے لئے ٹائم فریم مقررکیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے داخلوں ،ْ کتابوں کی ترسیل ،ْ ٹیوٹرز کی تعیناتی ،ْ ورکشاپس/ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے اعلانات کے لئے سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں کا کلینڈر تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ٹائم فریم کے مطابق کتابوں کی ترسیل کے عمل کو شروع کرنے کا مقصد کتابیں لیٹ پہنچنے کی شکایات کا خاتمہ کرنا اور طلبہ کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے ترسیل کتب کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ میلنگ سیکشن میں کام کرنے والے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت ،ْ بھلائی اور نیک نامی دراصل ہماری اپنی عزت اور نیک نامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی بھرپورمحنت ،ْ ایمانداری اور نیک نیتی سے اس ادارے کی نیک نامی میں حصہ ڈالیں ،ْ یونیورسٹی انتظامیہ اُنکی بھلائی میں حصہ ڈالتی رہے گی۔

ترسیل کتب کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ انچارج میلنگ سیکشن ،ْ ڈاکٹر امجد علی بھی موجود تھے۔انہوں نے کتابوں کی ترسیل کے عمل پر وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے ترسیل کتب کے عمل کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :